پنوعاقل: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے حکومت سوچ رہی ہے اپوزیشن کو جیل میں ڈال کر اکیلے بیٹھ جائیں، جیل جانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ ہم ضیاالحق سے لڑے تھے, فواد چودھری تو اس کا بچہ ہے.
خورشید شاہ پنو عاقل میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ حامد خان نے جو الفاظ فواد چوہدری کے لیے کہےمیرے لئےکوئی کہتا تو میں ڈوب کے مرجاتا، جیل جانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ہم ضیاء الحق سےلڑے تھے فواد چوہدری تو اس کا بچہ ہے۔
قبل ازیں خورشید شاہ اور وزیراطلاعات کی نوک جھونک ہوئی تھی جس میں خورشید شاہ نے کھل کر وارننگ دی تھی کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو قتل سمجھا جائے گا، عمران خان اور تحریک انصاف بچ نہیں پائیں گے۔ احتساب کے نام پر انتقام نہ لیا جائے۔
اس کے جواب میں وزیراطلاعات فواد چودھری نے جواب دیا تھا کہ خورشید شاہ کو نوازشریف کی نہیں، اپنے جیل جانے کی فکر ہے۔ ن لیگ میں ایک دھڑا نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سیاست کر رہا ہے، حکومت کہتی ہے، نہ رو حساب دو، اپوزیشن کہتی ہے این آر او۔