پنوعاقل: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے عمران خان اب بھی کنٹینر پر موجود ہیں، جیالوں نے احتجاج کیا تو کوئی بچانہیں سکے گا، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کرنے کا بیان دینے والا خود کشکول لے کر گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم آج بھی چاہتے ہیں جمہوریت، پارلیمینٹ ہو اور پارلیمینٹ میں فیصلے ہوں، جب بھی پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی ہے، لوگوں کے مسائل ہوئے، نوجوانوں کو روزگار ملا، حقوق اور آئين ملا، لوگوں کو اہمیت، عزت اور نام ملا ہے۔ انہوں نے کہا سیاست خدمت کا نام ہے، لوگوں نے سیاست کو پیشہ بنایا، نوجوانوں کو ایک کروڑ ملازمتیں اور عوام کو 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیا مگر ابھی تک صرف اعلانات ہی ثابت ہوئے۔