سکھر: (دنیا نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی نظام لانا ہے تو آئین ختم کر دیں، وزیراعظم سمجھتے ہیں پارلیمنٹ میں کوئی شریف نہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے سندھ میں ترقیاتی کام بند ہوگئے، اٹھارویں ترمیم میں این ایف سی کی بات ہوئی، ایف بی آر کے ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے، ہم نےٹارگٹ سے بڑھ کر 1945 بلین ٹیکس وصول کیا۔
خورشید شاہ نے مزید کہا حکومت کو کئی بار مل بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی، وزیراعظم آج بھی کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں، پنجاب میں 3 آئی جیز کی تبدیلی گڈ گورننس کی نشانی ہے ؟ چیف سلیکٹر سے سلیکشن میں غلطی ہوگئی ہے، چیف سلیکٹر اب اپنی سلیکشن پر سوچ رہے ہوں گے۔