پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کا دوسرے روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری ہے۔
خیبرپختونخوا میں حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے، صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے دوسرے روز بھی ہڑتال کی اور او پی ڈیزکا بائیکاٹ کیا۔ ڈاکٹروں نے وزیر صحت اور نوشیروان برکی کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا جبکہ ہسپتالوں کی نجکاری کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کیا۔
ڈاکٹر تنظیموں کی جانب سے وزیر صحت کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔