پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے چمکنی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کولڈ سٹوریج گودام سے 9 ہزار کلو لیموں برآمد کر لیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق چمکنی میں واقع کولڈ سٹوریج میں لیموں قیمتیں بڑھانے کیلئے ذخیرہ کیا گیا تھا، کارروائی کے دوران 9 ہزار کلو گرام لیموں کو تحویل میں لیتے ہوئے مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ سبزی منڈی میں 200 روپے فی کلو میں نیلام کر دیا گیا۔
انتطامیہ کے مطابق کارروائی سے مارکیٹ میں لیموں کی قیمتیں کنٹرول میں آ جائیں گی، گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہیں گی۔