پشاور: پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 4 فیکٹریاں سیل

Last Updated On 10 May,2019 11:17 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے سوات اور پشاور میں کارروائیوں کے دوران مضر صحت اشیائے خوردونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاں سیل کر دیں۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور کے علاقے جی ٹی روڈ، پھندو اور چمکنی میں کارروائیاں کی گئیں جس کے دوران مضر صحت اور غیر معیاری مصالحہ تیار کرنے والی 2 فیکٹریوں سمیت نمکو اور دیگر سویٹ بنانے والی 4 فیکٹریاں سیل کی گئیں۔

سوات کے داخلی راستے لنڈا کئی میں سحری کے وقت ناکہ بندی کے دوران 8 سو کلوگرام جانوروں کے غیر معیاری اعضا برآمد ہوئے، اعضا لاہور سے سوات منتقل کئے جارہے تھے، فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق کارروائیاں رات گئے عمل میں لائی گئیں، تمام نائٹ سکواڈ ٹیموں کی چھٹیاں کینسل کر دی گئی ہیں۔