شہر قائد میں نیگلیریا وائرس نے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی

Published On 13 September,2025 05:42 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں نیگلیریا وائرس نے ایک اور زندگی نگل لی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق نیگلیریا سے متاثر 29 سالہ نوجوان انتقال کر گیا، 7 ستمبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئی، 11 ستمبر کو مریض کو نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ نیگلیریا فولیری کی تصدیق مریض کے انتقال کے بعد 12 ستمبر کو ہوئی۔

خیال رہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیگلیریا دماغ کو متاثر کرنے والا خطرناک جرثومہ ہے، انہوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد میں 5 ہو گئی۔