پشاور: (دنیا نیوز) شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر بیرونی ایجنڈے پر کار فرما ہیں، پشتونوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں، پی ٹی ایم کے کارکنوں کو ہوشیار رہنا ہوگا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشتونوں کے حقوق کے نام پراداروں کو بد نام نام کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور قبائل نے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ سابق فاٹا میں بحالی اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، فاٹا کےعوام کی بحالی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔