راولپنڈی: (دنیا نیوز) مسلح گروپ میں شامل بعض افراد خفیہ کیمرے اور موبائل فونز سے ویڈیوز بھی بناتے اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے ساتھ الجھتے بھی رہے۔ ویڈیو بنانے کا مقصد کیا تھا؟ یہ کس کو بھیجی جانی تھی؟
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں۔ مسلح گروپ میں شامل بعض افراد خفیہ کیمرے اور موبائلز سے ویڈیو بناتے رہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کیپ کے نیچے سے کیمرہ چھپا کر لے آیا اور شرپسندی کی پوری کارروائی کو فلم بند کر رہا ہے۔
ویڈیو بنانے کا مقصد کیا تھا؟ ویڈیو کس کو بھیجی جانی تھی؟ مسلح گروپ کے عزائم بےنقاب ہونے کے ساتھ کئی سوال بھی اٹھ گئے ہیں۔
مسلح گروپ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سے بلاوجہ الجھتا رہا جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فورسز کے اہلکار صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح گروپ کے افراد کو پیچھے ہٹنے اور پرامن رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔