اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور برطانیہ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ حکومت اس کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دے رہی ہے۔
لندن میں مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر جبکہ برطانیہ کے فوکل پرسن برائے پاکستان نے دستخط کئے۔
بیرسٹر شہزاد اکبر نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ مفاہمتی یادداشت سے برطانیہ میں مقیم افراد پاکستان کے حوالے کئے جاسکیں گے، اس سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کی قانونی راہ ہموار ہوگی۔