اسلام آباد: (دنیا نیوز) انٹرپول نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لیے حکومت پاکستان سے مزید دستاویزات مانگ لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ کی فراہم کردہ ستاویز کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔
ایف آئی اے نے انٹرپول کے جواب سے نیب کو آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ریڈ وارنٹ کے لیے اضافی دستاویزات فراہم کی جائیں تا کہ انٹرپول سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جا سکیں۔
خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رجوع کر رکھا ہے۔ اسحاق ڈار کو آمدن سے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔