مداحوں کی محبت کے سوا کوئی چیز خوش نہیں کر سکتی: مہوش حیات

Last Updated On 28 May,2019 06:07 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک) صدارتی تمغہ امتیاز جیتنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مداحوں کی محبت کے سوا کوئی چیز خوش نہیں کر سکتی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مہوش حیات عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم چھلاوہ کی کاسٹ کے ہمراہ پنجاب میں تشہیر میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ایک مال میں مداحوں کے ساتھ لی گئی سیلفی ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے کام کا بہترین حصہ مداحوں سے ملاقات ہے، ان سے ملاقات کے وقت خوشی میری آنکھوں میں جھلکتی ہے جو سب کچھ کہہ دیتی ہیں لہذا مداحوں کی محبت کے سوا مجھے کوئی چیز خوش نہیں کر سکتی۔