نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران خان کی اہلیہ ان سے ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے بھانجے اور ان کی اہلیہ اونتیکا میں ناراضگی چل رہی ہے جس کی وجہ اونتیکا بیٹی عمارہ کو ساتھ لیکر عمران خان کا گھر چھوڑ کر میکے شفٹ ہو گئی ہیں، خبر نے ہر طرف سنسنی پھیلا دی ہے۔
خبر رساں ادارے کےمطابق عمران خان کے دوست دونوں کے درمیان مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف عمران خان کی ساس وادانہ کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ایسی کوئی بات نہیں میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ صرف افواہیں ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں نے 2011ء میں شادی کی تھی اور 2014ء میں ان کے ہاں ننھی بیٹی عمارہ کی پیدائش ہوئی تھی۔