لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ ایک فلم کی کامیابی سے نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے ہیں ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ سے بحال ہو گئی ہے۔ اس کیلئے ہمیں مستقل مزاجی کیساتھ کام کرنا ہو گا۔
پاکستان کے سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری جلد سے جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے مگر حقیقی طور پر فلم انڈسٹری کو بحران سے نکلنے کے لئے وقت درکار ہے اور تب جا کر ہم بالی ووڈ انڈسٹری سے بھرپور مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سارا وقت ضائع کر دیا ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مستقل مزاجی کے ساتھ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔