لاہور: (ویب ڈیسک) ملکی معاشی بحران پر اداکارہ شان شاہد کا کہنا ہے کہ روپے کی گرتی قدر نے عوام کے دل میں خوف پیدا کر دیا ہے۔
ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی دہشت گردی کا شکارہے لیکن معاشی بحران کے باعث جنگ سے واپسی کا راستہ اختیارنہیں کریں گے۔ ملک کے لیے جب تک ہمیں فتح نصیب نہیں ہوجاتی تب تک ہمیں ہار نہیں ماننی ہے۔
Let’s stand united at this hour when the country and our riyasat needs us the most let’s forget our differences at this hour of need .. whether you belong to any political views unite now as if the current govt falls we all fall so let’s do it for our future Pakistan
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) May 17, 2019
ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ ہماری ریاست کو اس کی شدید ضرورت ہے۔ ہمیں سب کچھ بھلا کر ملک کیلئے متحد ہونا چاہیے کیونکہ حکومت کو نقصان پہنچا تو ہم سب کو نقصان پہنچے گا۔ توہمیں پاکستان کے مستقبل کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔