لندن: (روزنامہ دنیا) اداکارہ تاپسی پنوں بے باک انداز میں بات کرنے کیلئے مشہور ہیں اور ہر جگہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیزوں سے خامیاں نکالنے کے بجائے مثبت سوچ کی قائل ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں تاپسی پنوں نے اپنے ملک بھارت کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہر ملک کی خامیاں اورخوبیاں ہوتی ہیں لہٰذا یا تو میں ان خامیوں کو لے کر بیٹھ جاؤں اور اسی پر تنقید کرتی رہوں یا پھر اگر میں کچھ اچھا کر سکتی ہو ں تو وہ کروں۔
اداکارہ نے کہا میں گلاس آدھا خالی دیکھنے کے بجائے آدھا بھرا ہوا دیکھنا پسند کرتی ہوں اور چیزوں سے خامیاں نکالنے کے بجائے مثبت سوچ کی قائل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں تیز حس مزاح رکھنے والے لوگ بہت پسند ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دوسروں کا مذاق اڑائیں۔