ممبئی: (ویب ڈیسک) اداکارہ سارہ علی خان نے سکرین کے بعد ریمپ پر بھی جلوے بکھیر کر سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان نے انڈیا کٹیور ویک 2019ء کے ریمپ پر پہلی مرتبہ جلوے بکھیرے جس میں انہوں نے اپنی منفرد اداؤں سے سب کو خوب محظوظ کیا۔
اداکار سیف علی خان کی بیٹی نے ڈیزائنر فلگونی اور شین پی کوک کا ڈیزائن کردہ سفید رنگ کا دیدہ زیب عروسی لباس زیب تن کیا اور ریمپ پر واک کی۔
فیشن شو میں سارہ علی خان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ان کے دوست و اداکار کارتک آریان اور انکے بھائی ابراھیم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کارتک آریان نے سارہ کی خوب تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔