نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارت میں بہت سارے فنکار مختلف رائے کا اظہار کر رہے ہیں اب اداکارہ سونم کپور بھی میدان میں آگئی اور وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے، وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت ہی زیادہ محب وطن ہیں، اس لیے میرا خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے حالات پر ٹویٹ، ہما قریشی اور بھائی کو پاکستان جانے کا مشورہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال افسوسناک ہے اور یہ سب دیکھ اور سن کر تکلیف ہو رہی ہے۔ مجھے ابھی کشمیر کے مسئلے پر مکمل درست معلومات نہیں، اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ درست معلومات موصول ہونے اور معاملے کو مکمل طور پر سمجھ لینے تک خاموش رہوں تو یہی بہترہے۔
بولی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کشمیر مسئلے پر درست معلومات موصول ہو گی اور معاملے کو سمجھونگی تو اس پر ضرور اپنی رائے دوں گی۔ کشمیر سے تشویشناک خبریں سامنے آ رہی ہیں اور انہیں یہ سب سن کر دکھ ہو رہا ہے۔
اداکارہ کے مطابق ان کے والدین نے مقبوضہ کشمیر دیکھنے کے بعد ہی ان کا نام ’سونم‘ رکھا تھا۔ وادی بہت ہی اچھی جگہ ہے اور ایسی جگہ کو پر امن رکھا جا سکتا ہے تاہم یہ علم نہیں کہ کیسے امن برقرار رکھا جا سکتا ہے لیکن یہ سب ناممکن نہیں۔
The Kashmir situation on the Indian-administered side continues to divide people, including in Bollywood.
— BBC Asian Network (@bbcasiannetwork) August 15, 2019
Actress Sonam Kapoor has been speaking to us about it and says it s upsetting because of her family s links to the region. pic.twitter.com/Uz5Leujiaz
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے سب سے بہترین دو دوست مسلمان ہیں اور ایک کا تعلق پاکستان سے ہے۔ میرے خاندان کے بڑوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے تو انہیں ایک طرح سے یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ 70 سال قبل ایک ہی رہنے والا ملک آج تقسیم ہو چکا ہے۔