ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر سٹار ہیرو عامر خان نے اپنے مداحوں سے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر جانے انجانے میں کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو سب سے معافی مانگتا ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے بھارت میں رہنے والے جین مذہب کے رہائشی اپنا تہوار منا رہے تھے جسکے اختتام پر اپنی اپنی غلطیوں کے لیے ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہیں۔ اسی موقع پر بالی ووڈ کے کنگ خان عامر خان نے بھی کھلے عام معافی مانگ کر اپنی شامت خود ہی بلا لی۔
Michhami Dukkadam .
— Aamir Khan (@aamir_khan) September 4, 2019
If I have ever, knowing or unknowingly, caused anyone any pain or hurt, I seek forgiveness from you with a bowed head and folded hands.
Please forgive me
Love.
a.
Accha theek hai.... Maaf kiya... Lekin dubara #ThugsOfHindustaan jaisi ghatiya movie mat banana
— Darshan Mondkar (@DaMoMusings) September 4, 2019
Thugs of Hindusthan Ke ticket ke paise wapas kardo bas
— khadaksingh_ (@khadaksingh_) September 4, 2019
عامر خان کی ٹویٹر پر ٹویٹ کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا کے جیالوں کو انھیں آڑے ہاتھ لینے کا موقع مل گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو معاف کرنے پر کئی شرطیں عائد کر دی، کسی نے کہا ’جاؤ معاف کیا لیکن وعدہ کرو کہ آئندہ ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم نہیں بناؤ گے۔
Dhoom 3 and thugs of hindostan were quite painful
— Khu$hal ❎ (@SaintSinner_2) September 4, 2019
Thugs of Hindustan..Mela...Aag ...after all these movies you dare to ask for forgiveness also ....nheeeeeeeeee
— Ankush D (@ADtweets57) September 4, 2019
صارفین نے لکھا کہ معافی کے بدلے فلم کے ٹکٹ کے پیسے واپس مانگے تو کسی نے لکھا ’جاؤ میں نے تمھیں ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم بنانے اور پائریٹ آف دی کریبین سیریز کے جانی ڈیپ کی احمقانہ نقل کرنے کے لیے معاف کیا۔
دوسری طرف ایک اور صارف نے ٹھگز آف ہندوستان کے ساتھ ساتھ عامر کی فلم آگ، میلہ کو بھی نشانہ بنایا اور معافی دینے سے بھی انکار کر دیا۔ خان صاحب ٹھگز آف ہندوستان کی ناکامی کی ذمہ داری پہلے ہی اپنے سر لے چکے تھے اور اس کے لیے انھوں نے معافی بھی مانگ لی تھی۔