ہیوسٹن: (روزنامہ دنیا) پاکستانی اداکار و گلوکار عاصم اظہر ایوارڈ کی تقریب میں کشمیریوں کی آوازبنے جس پر ان کے مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔
‘ہم ایوارڈز’ کے میلے میں عاصم اظہر نے جو لباس زیب تن کیا اس پر ‘آئی لو کشمیر’ لکھا تھا جب کہ بازو پر کشمیر کا جھنڈا باندھ رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی شہرہیوسٹن میں ‘ہم ایوارڈز’ کے میلے میں فنکاروں نے اپنے مداحوں کو خوب محضوظ کیا۔