لاہور: (دنیا نیوز) چک نمبر 178 مراد میں شوہر نے محبوبہ کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
تھانہ ڈھرانوالہ کے علاقہ چک نمبر 178 مراد میں ڈیڑھ سال قبل 18 سالہ میمونہ نامی لڑکی کی شادی مہناز علی کے ساتھ ہوئی تھی۔ مہناز علی کسی اور کو پسند کرتا تھا جسکی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا معمول بن چکا تھا۔
گزشتہ رات خاوند نے اپنی محبوبہ کے ہمراہ اپنی بیوی کو گلے میں پھندہ دے کر مبینہ طور پر قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔