چونیاں: (دنیا نیوز) قصور تھانہ صدر چونیاں کی حدود روسہ ٹبہ میں نشئی شوہر نے بیوی کو چارپائی سے باندھ کر گرم استری سے ہاتھ، پاؤں اور جسم کے دوسرے اعضاء جلا دیئے۔
قصور پولیس نے سانحہ چونیاں سے بھی سبق نہیں سیکھا، چونیاں کے نواحی تھانہ صدر کی حدود روسہ ٹیبہ میں نشئی شوہر نے بیوی کو اپنے والدین سے 50 ہزار روپے نہ لانے پر بہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بیوی کو چارپائی سے باندھ کر ہاتھ، بازو، چھاتی، پیٹ اور جسم کے دوسرے حصوں پر گرم استری لگا کر جلا ڈالا۔ شوہر کے ظلم اور تشدد کا شکار خاتون کو ہمسائیوں اور بھائیوں نےطبی امداد کے لے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، تاحال پولیس تھانہ صدر مقدمہ درج نہیں کر رہی، متاثرہ خاتون کے ورثاء نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی۔