چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ کے نواحی علاقے ٹھٹہ محمد شاہ میں 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، لڑکی کو ندیم نامی شخص نے کماد کی فصل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ منتقل کر دیا گیا۔
چنیوٹ کے نواحی علاقہ ٹھٹہ محمد شاہ میں ندیم نامی شخص نے 10 سالہ بچی کو کماد کی فصل میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم بچی کو حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
مقامی خاتون نے لڑکی کی نازک حالت دیکھ کر لواحقین کو اطلاع دی، ریسکیو 1122 نے بچی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو بھوانہ منتقل کر دیا۔ 10 سالہ سونیا اپنے ایک رشتہ دار کے گھر سے دوسرے رشتہ دار کے گھر جا رہی تھی، پولیس نے بر وقت کارووائی کرتے ہوے ملزم ندیم کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔