گجرات : سیلفی کا جنون ایک اور جان لے گیا

Last Updated On 01 October,2019 04:19 pm

گجرات: (دنیا نیوز) صوبے پنجاب کے بڑے شہروں میں سے ایک ضلع گجرات میں سیلفی کا جنون ایک اور جان لے گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

 

دنیا نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے رحمانیہ پھاٹک پر سیلفی لیتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے بعد ایک دوست زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: سیلفی کا جنون ایک اور بچے کی جان لے گیا

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے ہوالے شہری کی شناخت 32 سالہ ضیغم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت 19 سالہ مبین کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلفی کا جنون خلا تک پہنچ گیا

یاد رہے کہ اس سے قبل اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں متعدد لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں، رواں سال کے جولائی کے مہینے میں بھی مظفر گڑھ میں ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا جب سیلفی کے جنون نے ایک بچے کی جان لے لی تھی۔

یہ واقعہ مظفر گڑھ میں پیش آیا تھا، مظفر گڑھ کے علاقہ بھٹہ پور میں سیلفی لینے کے دوران 14 سالہ عبد اللہ سیلفی بناتے ہوئے گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔عبداللہ اپنے کزن کے ساتھ گھر میں لوڈ پسٹل کے ذریعے سیلفی بنانے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران گولی چل گئی جس کی وجہ سے عبد اللہ موقع پر ہی چل بسا تھا۔