لاہور: (دنیا نیوز) پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے معصوم عورتوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر جنسی تشدد کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت کی سربراہی میں انویسٹی گیشن پولیس کی ٹیموں نے فوری اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے معصوم عورتوں کو چنگل میں پھنسا کر جنسی تشدد کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالے میاں بیوی سلامت علی اور رضیہ سلطانہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ رضیہ سلطانہ مختلف طریقوں سے معصوم اور غریب عورتوں کو اپنے جال میں پھنساتی تھی۔ ملزم سلامت علی عورتوں کے ساتھ زبردستی غیر اخلاقی کرتا کرتا جبکہ اسکی بیوی رضیہ واقعہ کی ویڈیو بناتی تھی۔
ملزمان جنسی تشدد کی ویڈیوز کے ذریعے عورتوں کو بلیک میل کرتے اور پیسے بٹورتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد عورتوں کی جنسی تشدد کی ویڈیوزبنا نے کا انکشاف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس سندر اور جینڈ بیسڈ سیل کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکیا۔