لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں سزائے موت پانے والے تین ملزموں کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ملزموں کی اپیل پر سماعت کی، جس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کو چیلنج کیا گیا، ملزموں پر 2011 میں لین دین کے تنازعے پر والدین کو قتل کرنے کا الزام تھا اور ٹرائل کورٹ نے 2016 میں سزا سنائی۔ ملزموں کے وکیل نے نشاندہی کی کہ پولیس نے ملزموں کو شک کی بیناد پر گرفتار کیا اور ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے، اپیل کنندہ کے خلاف شہادتیں بھی موجود نہیں ہیں۔
ہائیکورٹ نے چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے بھائی نوید اقبال سمیت 3 ملزموں کو بری کر دیا۔ بری ہونے والے میں عباس اور امین شامل ہیں۔