راولپنڈی: (دنیا نیوز) اثاثہ جات کیس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نیب دفتر میں پیش ہوگئے، جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری پر اکرم خان درانی کو طلب کیا گیا، اکرم خان درانی سے ہاوسنگ فاونڈیشن کے 2 منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر بھی تفتیش ہوگی، نیب پنڈی نے کیس میں اکرم درانی کے بیٹے زاہد درانی کو بھی طلب کر رکھا ہے۔