لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے کیونکہ اس نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کنگ ایٖڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ایک منزل کا تعین کر لیا ہے۔ گزشتہ بائیس ماہ میں اکہتر ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق کسی گروہ یا جماعت سے نہیں ہے، ہماری پہلی اور آخری وابستگی ریاست پاکستان سے ہے۔ ملک کو کرپشن سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔