شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست منظور

Last Updated On 30 September,2019 12:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے کہا جو سہولیات آصف زرداری کو دی گئیں وہی شاہد خاقان عباسی کو بھی دی جائیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ کی درخواست پر حکم سنایا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شاہد خاقان کو گھر کا کھانا، اے سی، ٹی وی، ٹوسٹر اور فریج دیا جائے۔ سابق وزیر اعظم نے مائیکروویو، کمپیوٹر، ٹیب، بیڈ، ٹیبل، مچھر دانی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔