شاہد خاقان کا پروڈکشن آرڈرز کے باوجود مشترکہ اجلاس میں شرکت سے انکار

Last Updated On 06 August,2019 01:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا، کہتے ہیں جب تک گرفتار تمام پارلیمنٹیرینز کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوتے ایوان میں نہیں جائیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے بعد نیب حکام نے آج شاہد خاقان عباسی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے لے جانا تھا تاہم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ جانے سے انکارکر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک گرفتار دیگر پارلیمنیٹرینز کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوتے وہ ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے جب کہ رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن اجرا کے معاملے پر وزارت قانون سے رائے مانگی گئی تھی۔

 

Advertisement