ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Last Updated On 19 July,2019 06:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

 جج احتساب عدالت محمد بشیر کے روبرو نیب پراسیکیورٹر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر 2014 میں خلاف قواعد ایل این جی ٹھیکہ 15 سال کے لیے منظور نظر کمپنی کو دیا، معاہدے سے 2030 تک ملک کو نقصان ہوتا رہے گا۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے باوجود گرفتار کیا گیا، نیب کراچی نے 2015 میں تفتیش کے بعد کیس بند کر دیا تھا، آپ انہیں 90 روز کا ریمانڈ دے دیں، ملنا کچھ نہیں۔ جج احتساب عدالت نے کہا کہ قانوں کے مطابق ایک بار میں 90 روز کا ریمانڈ نہیں دے سکتے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم بزدل ہیں، بے بنیاد مقدمات سے جمہوریت کو دبایا جا رہا ہے، جو کام آمریت کرتی تھی وہ آج کی جمہوریت کر رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

 

Advertisement