بجلی، گیس سمیت ہر چیز مہنگی، لوگ پرانا پاکستان ڈھونڈ رہےہیں:شاہد خاقان

Last Updated On 08 July,2019 03:58 pm

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دس ماہ میں بجلی، گیس سمیت ہر چیز مہنگی ہو گئی، نئے پاکستان کو لوگ بھول گئے، اب پرانے کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم حالات ٹھیک نہیں کرسکتے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جتنے وزیراعظم زندہ ہیں سب پر نیب کیسز ہیں، کیا یہ سب کرپٹ تھے۔ نوازشریف آئین کی پاسداری کیلئے سب سے آگے کھڑے ہیں، ملک میں انصاف نہیں ہو گا تو پھر کچھ نہیں ہو گا، آج بھی وقت ہے ملک کوآئین کے مطابق چلائیں، جس ملک میں آئین دب جائے وہ نہیں چلتا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا ترقی کر رہی ہے، ہم پیچھے جا رہے ہیں۔ بجلی اورگیس مہنگی کر دی گئی، موجودہ بےروزگاری ابھی ابتدا ہے۔ عمران خان جتنی مرضی تختیاں لگا لیں، ہمارے منصوبے ختم نہیں ہوں گے، جس کرپٹ نے جان بچانی ہو پی ٹی آئی میں شامل ہوجائے۔
 

Advertisement