'بجٹ میں اضافی ٹیکسوں کی بھرمار، عوام حکومتی اقدامات سے مایوس'

Last Updated On 29 June,2019 06:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجٹ میں اضافی ٹیکسوں کی بھرمار ہے، عوام حکومتی اقدامات سے مایوس ہوچکے، آج تک وزیراعظم نے ملکی ترقی کیلئے کوئی بات نہیں کی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جہاں شفاف الیکشن نہیں ہوتے وہ ملک ترقی نہیں کرتے، بجٹ کے ذریعے ترجیحات طے کی جاتی ہیں، بجٹ کا مطلب عوام کو ریلیف دینا اور کاروبار کو مراعات دینا ہے، بجٹ میں اضافی ٹیکس اور عوام کی مشکلات بڑھانے کے سوا کچھ نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا گزشتہ 10 ماہ میں ترقی کی رفتاری نہ ہونے کےبرابر ہے، سیمپلیمنٹری گرانٹس کے باوجود بھی اس ملک کو ہم فری اینڈ فیئر الیکشن نہ دے سکے، آج وقت ہے ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے، اب  سلیکٹڈ  چھوڑ کر کوئی اور لفظ تلاش کر رہے ہیں۔
 

Advertisement