اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پر الزام لگانا ہے توعوام کے سامنے لگائیں۔ انہوں نے تمام گوشواروں میں اپنے اثاثے ظاہرکیے۔ حمزہ شہباز نےنیب کی جانب سے دیاجانیوالے سوالنامے کابھی جواب دیا۔ سیاست اورسیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے اس طرح کے کیسز بنائے جا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازاپنی بچی کا آپریشن چھوڑ کر ملک واپس آئے اورنیب میں واپس آئے۔ نیب کہتا ہے کہ حمزہ شہبازنے 18 کروڑ کی منی لانڈرنگ کی، 18 کروڑ کا حمزہ شہبازپر الزام ہے جو ملک میں لائے گئے، جب کا ان پر کیس بن رہا ہے اس وقت تو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبر بھی نہیں تھے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیا ملک آنیوالے پیسے کی ہوتی ہے۔ چاہتے ہیں ہمارا احتساب کریں مگر احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ احتساب میں دیر مت کریں مگر انتقام نہیں ہونا چاہیے۔ سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے اس طرح کے کیسز بنائے جا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے مطالبہ کیا کہ خسرو بختیار، جہانگیر ترین سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کر کے نیب سوال کرے۔