شاہد خاقان کی مشکلات میں اضافہ، ایل این جی سکینڈل کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ

Last Updated On 14 June,2019 02:25 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کی درآمد کے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کےمطابق نیب راولپنڈی نے رپورٹ بھجوائی ہے کہ ایل این جی کیس میں شواہد مل گئے ہیں، اب انوسٹی گیشن کرنی ہے، آئندہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

نیب ایل این جی درآمد کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کر رہا ہے، انوسٹی گیشن کی منظوری سے نیب کو گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی 3 مرتبہ پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔