ایل این جی کیس میں اہم پیشرفت، نواز شریف کا نام مقدمے سے خارج

Last Updated On 03 August,2019 05:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کا نام ایل این جی کیس کی انکوائری سے نکال دیا۔

 نیب ذرآئع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ریکارڈ بیان میں کہا کہ ایل این جی معاہدہ ملکی و بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیا، ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لیے قطر سے ایل این جی دیگر ممالک کی نسبت کم ترین قیمت پر خریدی۔ ایل این جی معاہدے کی تمام تر ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی روشنی میں ایل این جی کیس کی انکوائری سے نواز شریف کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement