شہباز شریف کی شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

Last Updated On 13 September,2019 11:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد، قائد حزب اختلاف نے شاہد خاقان عباسی کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت شاہد خاقان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بہادری، سچائی اور اہلیت کا دوسرا نام شاہد خاقان عباسی ہے، شاہد خاقان عباسی نے اصولوں پر سمجھوتہ اور جھکنے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی، شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیراعظم ریکارڈ مدت میں ریکارڈ کام کیا، ایل این جی ٹرمینل کی ریکارڈ مدت میں تکمیل شاہد خاقان عباسی کا کارنامہ ہے، شاہد خاقان عباسی کے اس کارنامے سے ملک میں گیس کی قلت کا خاتمہ ہوا۔

 

Advertisement