اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے شفا شاہ سے اکرم درانی کے ساتھ کاروباری تعلقات کے سوالات کیے۔
ذرائع کے مطابق اکرم خان درانی پر دو ہاؤسنگ پروجیکٹ میں بھی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب راولپنڈی نے اکرم خان درانی کے بھتیجے عرفان درانی کو بھی چار اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔
سابق وزیر اکرم خان درانی کو بھی 7 اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے جبکہ نیب راولپنڈی نے اکرم خان درانی کے بیٹے زاہد درانی کو اٹھ اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔