نیب کا عامر کیانی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

Last Updated On 02 October,2019 08:58 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) کے متعلقہ افسران کیخلاف ملک بھرمیں ادویات کی قیمتوں میں اچانک تقریبا 100 سے 300 فیصد اضافہ اور مبینہ کرپشن کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے خلاف نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایت دی ہے، ذرائع کے مطابق نیب کو رواں سال عامر کیانی کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں جس پرعامر کیانی کے خلاف شکایات کی تصدیق کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

دریں اثنا چیئرمین نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔