اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب قوانین میں ترمیم پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی وزارتوں، اپوزیشن اور میڈیا سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے نیب قانون میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ وفاقی وزارتوں کو بھجوا دیا ہے۔ وزارتوں کو نیب قانون میں ترمیم کیلئے جلد تجاویز بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا کو بھی تجاویز دینے کا کہا گیا ہے۔
وزارت قانون ذرائع کے مطابق تجاویز موصول ہونے کے بعد مسودہ منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔