پشاور انٹرمیڈیٹ بورڈ: طلبہ کو جاری مارک شیٹ کا کاغذ غیر معیاری نکلا

Last Updated On 27 September,2019 03:49 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ نے لاکھوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، طلبہ کو جاری کی گئی ڈی ایم سیز کا کاغذ ناقص اور غیر معیاری نکلا، لکھائی صر ف ہاتھ لگانے سے ہی غائب ہو جاتی ہے۔

انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کی ڈی ایم سی صرف ہاتھ لگانے سے نہ صرف لکھائی غائب ہو جاتی ہے بلکہ تصاویر بھی خراب ہو جاتی ہیں، وجہ ناقص کاغذ کا استعمال ہے۔ مشیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے، سخت کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب طالب علموں کیلئے یہ خبر انتہائی پریشانی کا سبب بنی۔ ان کا کہنا ہے ڈی ایم سی ساری عمر کار ریکارڈ ہوتا ہے، حکومت مستقبل کے ساتھ کھیلواوڑ نہ کرے۔ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ ذرائع کے مطابق ڈی ایم سی کے ناقص کاغذ سے 2 لاکھ کے قریب بچے متاثر ہو چکے ہیں جنہیں درخواست پر دوسری ڈی ایم سیز جاری کی جا رہی ہیں۔

حکومت کیجانب سے میرٹ اور بچت پالیسی اپنی جگہ تاہم ڈی ایم سیز کے لئے غیر معیاری کا غذ کا استعمال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔