اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ 'مشن کشمیر' میں کامیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر رکھ دیا ہے، اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ کھڑا ہوتا ہے، مہذب دنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔