نیب کا روہڑی میں ایکشن، خورشید شاہ کے بھتیجے کا مبینہ فرنٹ مین زبردست علی مہر گرفتار

Last Updated On 29 September,2019 01:26 pm

سکھر: (دنیا نیوز) نیب سکھر نے روہڑی میں ایکشن کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے اویس قادر کے مبینہ فرنٹ مین کو گرفتار کر لیا، ملزم پر محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

 

نیب سکھر کی ٹیم نے علی واہن روہڑی میں کارروائی کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رکن زبردست خان مہر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ہے، زبردست خان مہر پر محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے جس کی انکوائری کیلئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

 

نیب انہیں کل احتساب عدالت پیش کرکے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق زبردست خان مہر پی پی رہنما خورشید شاہ اور ان کے داماد اویس شاہ کے مبینہ فرنٹ مین بھی ہیں، خورشید شاہ نے اپنی کچھ جائیدادیں زبردست خان مہر کے نام پر بنائی ہیں اس حوالے سے نیب نے زبردست خان مہر کو تفتیش کیلئے طلب کر رکھا تھا مگر زبردست خان مہر نے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی،آج انہیں محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔