نیب کا زیر التوا ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 22 September,2019 08:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب فیس نہیں، کیس دیکھتا ہے۔ ملک کو کرپشن سے ہر صورت پاک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کرپشن کیسز کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ نیب نے بڑا اعلان کرتے ہوئے عدالتوں میں زیر التوا 1210 ریفرنس کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 ماہ میں 600 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کیے ہیں۔ 71 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرانے کیساتھ ساتھ مضاربہ اور مشارکہ سکینڈل میں ملوث 43 ملزمان کو پکڑا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے۔ گیلپ اور گیلانی سروے نیب پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہیں۔