لاہور: (دنیا نیوز) پارکنگ کمپنی سکینڈل میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پارکنگ کمپنی سکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ میاں نعمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، کیمپ جیل سے رہا ہونے کے بعد کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ حافظ میاں نعمان کو دو رکنی لاہور ہائی کورٹ کے بینچ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے، احتساب کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے روبکار جاری کی۔ عدالت نے 50.50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کے بعد روبکار جاری کی۔
یاد رہے کہ حافظ میاں نعمان کو نیب لاہور نے لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل میں 28نومبر 2018 کو گرفتار کیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے بنچ نے ضمانت منظور کی تھی۔