22 ماہ میں 71 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے: چیئرمین نیب

Last Updated On 01 October,2019 02:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 22 ماہ میں 71 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اسلام آباد میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کرپشن شکایات، انکوائریز، انوسٹی گیشنز کو مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔