اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری ہے، آزادی مارچ میں شرکت اور تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ اجلاس میں حنیف عباسی، چوہدری شیر علی، آصف کرمانی، جاوید لطیف، نور الحسن، چوہدری عبدالمنان، طاہرہ اورنگزیب، امیر مقام اور قیصر شیخ شریک ہیں۔
آصف کرمانی، راجا ظفرالحق، ڈاکٹر درشن، رانا اقبال، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، نزہت صادق، احسن اقبال، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، ایاز صادق، طارق فضل چوہدری، مرتضیٰ جاوید عباسی، شزا فاطمہ، عطا تارڑ، پرویز رشید، شیخ آفتاب، رانا مشہود، حفیظ الرحمان، ملک پرویز، اسد جونیجو، بیگم عشرت اشرف، مہتاب عباسی بھی سی ای سی اجلاس میں شریک ہیں۔