اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل او سی پر جارحیت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، گورو آہلو والیا کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے طلب کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج نے 28 اور 29 ستمبر کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز میں 60 سالہ خاتون سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان شہید ہوئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، سول آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔