اسلام آباد: (دنیا نیوز) کنٹرول لائن پر مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
پاکستان نے کنٹرول لائن پر تتہ پانی اور چری کوٹ سیکٹروں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا سات سال کا صدام شہید ہو گیا تھا۔ انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر 18 اگست کو بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔ بھارتی افواج ایل او سی پر مسلسل شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔