اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں رکن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربوں پر سکیرٹری لوکل گورنمنٹ کو کل طلب کرلیا۔
سپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے نوٹیفیکیشن کیلئے مزید وقت مانگ تو رکن ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ کیا مذاق بنا رکھا ہے، دو ماہ گزر گئے نوٹیفیکیشن پیش نہیں ہو سکا، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ منگل کو پیش ہو کر وضاحت دیں۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی قانونی ڈیڈ لائن دسمبر کا آخری ہفتہ ہے۔